عوامی نیشنل پارٹی زیارت کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ کا تعارف

Published on January 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 880)      No Comments

انٹر ویو۔  یواین پی kakar
ضلع کے مسائل پر انٹرویو دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت کے صدر ہدایت اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ ضلع زیارت میں مسائل کے انبا رموجو د ہیں ۔مسائل کے حل کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔چاہئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو، گیس پریشر میں کمی ہو ، علاقے میں کمیونیکیشن کے سہولیات ہو، ٹرانسپورت کانظام ہو، مہنگائی ہو،غرض ضلع میں سہولیات کا مکمل فقدان ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ منتخب عوامی نمائندوں کا بھی لوڈشیڈنگ سمجھ لے ۔جب سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے زیارت کا رخ نہیں کیا ہے ۔بجلی لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہروں میں تین جبکہ دیہاتوں میں صرف ۴ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو گی ۔لیکن اس کے برعکس وادی زیارت میں شہر میں صرف آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ سولہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اگر ضلعی ہیڈکوارٹر کا یہی حال ہو گا تو اس کے باقی ماندہ علاقوں اور دیہاتوں کا کیا حال ہو گا ۔ضلع کے تمام دیہاتوں کو اس وقت چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ۴ سے چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور بیس سے اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ گرمیوں میں بھی اسی طرح لوڈشیدنگ کی جاتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ بجلی کی ضروریات ذیادہ ہے۔ بور چل رہے ہیں اس وجہ سے ذیادہ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ۔ لیکن اب جب سردی کا موسم شروع ہے تو واپڈا حکام ایک بار پھر وہی مظالم ڈھا رہی ہے جو گرمیوں میں ڈھا رہے تھے لیکن اب تو نہ رگ بور چلائے جارہے ہیں نہ ہی کوئی اور بڑے ضروریات پورے کئے جا رہے ہیں لیکن پھربھی سردی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔وادی زیارت میں ان دنوں سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے تمام علاقوں میں گیس کی فراہمی اشد ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے وادی کے تمام دیہات اب تک گیس کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ ایک جانب علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب اپنی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے قیمتی اور خوبصورت درختوں کی کٹائی بھی عروج پر ہے ۔ جبکہ جن علاقوں کو گیس کی سہولت دی گئی ہے وہ برائے نام گیس کی سہولت رہی ہے ۔ گیس پریشر میں شدید کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ تو رات کے کھانے کے لئے سالن اور روٹی پکا سکتے ہیں اور نہ ہی صبح کے وقت بچوں کے لئے ناشتہ تیا رکر سکتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا درپیش ہیں۔بات ا گرکی جائے علاقے کے کمیونیکیشن کے سہولیات کی تو اس حوالے سے بھی وادی زیارت ایک بار پھرپسماندگی کا شکار ہے۔منتخب نمائندوں اور حکومت کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں نے بھی زیارت کے ساتھ حکمرانوں والا سلوک شروع کر رکھا ہے ۔ضلعی ہیڈکوارٹر کو اب تک کسی کمپنی نے ۳ جی یا ۴ جی کی سہولت فراہم نہیں کی ہے ۔زیارت کے تمام قریبی علاقوں یونین کونسل زندرہ کے علاقوں چینہ ،پیچی ، یو سی سپیزندی ، میں زڑگی اور ورچوم، یو سی منہ میں سوری، سسنک ، سسن منہ اب تک ٹیلی فون کی سہولت سے محروم ہیں ان علاقوں میں اب تک کسی کمپنی کا کوئی ٹاور موجود نہیں ہیں ۔ رابطے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے مکینوں کوسخت مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔مکینوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیلی فون کمپنیوں کے حکام ان تمام علاقوں میں موبائل ٹاؤر نصب کرے اور جو علاقے ۳ اور ۴ جی کی سہولیات سے محروم ہیں ان کو جلد از جلد یہ سہو لت فراہم کی جائے ۔ بجلی ، گیس اور کمیو نیکیشن کے علاوہ یہاں کا ٹرانسپورٹ نظام بھی سفر کے قابل نہیں رہا ہے ۔ تمام دیہاتوں تک جانے والی سڑک تو سفر کے قابل نہیں رہی ہے ۔ اس کے علاوہ مین شاہرایں ۔زیارت ٹو سنجاوی شاہراہ جو کہ اہلیان زیارت کے لئے بہت اہم ہیں اس شاہراہ پر روزانہ سینکڑوں گاڑیا ں گزرتی ہے ۔ اہلیان زیارت اپنے تمام پھلوں اور سبزیوں کو بھی اسی راستے کے صوبہ پنجاب منتقل کرتے ہیں ۔ جگہ جگہ ٹھوٹی ہو ئی سڑک اور خراب ٹرانسپورٹ سسٹم کی وجہ سے گھنٹوں کا سفر اہلیان زیار ت کئی دنوں میں طے کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سا منا درپیش رہتا ہے ۔ دوسری اور تیسری اہم شاہراہ زیارت ٹو کوئٹہ اور سپیرہ راغہ شاہرا ہ جوزیارت کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے جس پر بھی روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں گاڑیاں گزرتی ہیں لیکن یہ دو شاہراہیں بھی خستہ حالی میں کوئی ثانی نہیں رکھتی ۔ زیارت ٹو سنجاوی روڈ کی طرح یہ دو اہم شاہرایں بھی بدترین طور پرٹھوٹی ہو ئی ہے او راب تو سفر کرنے کے بالکل قابل نہیں رہی ہے ۔ زیارت میں چاہئے سردی ہو یا گرمی ایک چیز کی کمی نہیں رہتی وہ ہے زیارت شہر میں مہنگائی ۔ بدترین مہنگائی کی وجہ سے زیارت کے شہریوں کو سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ زیارت شہر میں ہر وقت چکن فی کلو تین سو سے تین سو بیس تک ملتا ہے سبزیوں کی قیمتیں بھی بہت بڑھ چکی ہے شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب گھرانے گوشت اور سبزیوں کی خرید انکی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ اس کے علاوہ زیارت سے منتخب نمائندوں رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی جب سے الیکشن ہوئے تو دونوں نے بستر گول کر زیارت سے چلے گئے ہیں اب اہلیان زیارت ان دونوں نمائندوں کو دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں اورزیارت میں کھبی ملتے بھی نہیں ہیں اور ہی سمجھ لے کہ زیار ت سے منتخب ہی نہیں ہوئے ہیں ۔بلکہ ان کے حلقہ انتخاب اسلام آباد یا فیصل آباد ہیں ۔دونوں منتخب نمائندوں کی علاقے میں عدم موجودگی سے اہلیان زیارت کی مایوسیوں میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ۔ اہلیان زیارت ان دونوں منتخب نمائندوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک چکے ہیں ۔
ٓآخر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلیان زیارت کو بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی سے نجات دلائی جائے تمام رابطیں سڑکوں کو قابل سفر بنانے کے لئے انہیں دوبارہ تعمیرکی جائے اور مین شاہراوں کو جتنا جلد ممکن ہو سکے انہیں تعمیرکیا جائے ۔ زیارت شہرکو تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کی جائے اور باقی ماندہ علاقوں میں موبائل ٹاؤر لگائے جائے ۔ شہرمیں مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اقدامات اٹھائے ۔ منتخب نمائندے بھی ووٹروں پر رحم کھاتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے اور حلقہ انتخاب کے دورے کرے ۔ اور لوگوں نے انہیں جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی زیارت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیگی ۔اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قانونی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کریگی ۔ اور ہر وقت عوا م کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy