پاکستان مسلم لیگ ن عوام میں سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار

Published on July 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن عوام میں سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں تحریک انصاف دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے عوام کی رائے پر مبنی ایک سروے کروایا گیا ہے، جس میں ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے حوالے سے نتائج حاصل کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا ہے۔ اس سروے کے دوران پاکستان تحریک اںصاف دوسری پسندیدہ اور پیپلز پارٹی تیسری پسندیدہ جماعت قرار پائی۔ سروے دوران 27 فیصد لوگوں نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔جبکہ 24 فیصد افراد نے وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا۔سروے کے دوران سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صرف 11 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکی۔ سروے کے دوران عوام سے مزید کچھ سوالات بھی کیے گئے۔ سروے نتائج کے مطابق حکومت مدت مکل کرے یا نہ کرے کے حوالےسے57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ 29 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔ 27فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں اور 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme