پیپلز پارٹی کو ہمیشہ جذباتی وابستگی کی وجہ سے ووٹ ملا؛رضا ہارون

Published on January 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

6
کراچی: (یو این پی) رہنما پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کبھی بھی کار کردگی کی بنیاد پر ووٹ نہیں پڑا، انہیں ہمیشہ جذباتی وابستگی کی وجہ سے ووٹ ملتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہم پاکستان کے ووٹرز کو مخاطب کریں گے، اگر کار کردگی نہیں دکھائیں گے تو مینڈیٹ بھی برقرار نہیں رہے گا۔ ہم پاکستان کے عوام سے ملک کی ترقی کے لئے ووٹ مانگیں گے۔ پیپلز پارٹی نے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ 2,3 مرتبہ حکومت کرنے کے باوجود بھی پورا نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy