موجودہ حکومت نے اُن کے دور کی صحت کی پالیسیاں ختم کیں: پرویز الہی

Published on January 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

perviz-ilahi
لاہور (یو این پی) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اُن کے دور کی صحت کی پالیسیاں ختم کیں جس کے نتیجہ میں آج مریض بغیر علاج تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما زین علی بھٹی نے اپنے ساتھوں کے ہمراہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری ظہیرالدین خان ، محمد بشارت راجہ ، عظم الدین لکھوی ، چوہدری ذوالفقار پپن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز الہی نے زین علی بھٹی کی اپنے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کی دشمن ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجہ میں غریب عوام رُل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور اقتدار میں شعبہ صحت میں مثالی اقدامات کئے گئے، ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کیا لیکن موجودہ حکومت نے ہمارے دور کی سہولیتں ختم کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes