پی ٹی آئی کا کام ثبوت کے بغیر صرف الزام لگانا ہے،،مریم اورنگزیب

Published on January 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

3
اسلام آباد (یو این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کام ثبوت کے بغیر صرف الزام لگانا ہے۔ عمران خان کے پاس شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کرنے کی بات کی گئی ملکی ترقی کو روکنے کی بات کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹا گیا۔ منی لانڈرنگ ہوئی۔ ٹیکس چوری ہوئی۔ آج وہی الزام خان عدالت میں کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا اور میرا کام الزام لگانا ہے میرے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اس بات کو تسلیم کیا کہ میرا کام الزام لگانا ہے۔ ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں اگر ثبوت نہیں تو کس بنیاد پر تیسری مرتبہ جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم پر الزامات لگائے۔ قوم آج خود ان کے اس بیان سے اندازہ لگائے کہ یہ کس قسم کی سیاست ہے جو ملک کی ترقی کو روکنے کے لئے منتخب وزیراعظم کی توہین کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس بیان پر جو الزام خان خود تسلیم کر چکے ہیں۔ صرف شرمندگی کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر (ن) لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جب انور ظہیر جمالی چیف جسٹس تھے اس وقت پی ٹی آئی وکیل نے بھرپور بحث کی تھی کہ یہ پیسے موجود ہی نہیں تھے واجب الادا رقم کی وجہ سے 12 ملین درہم کی رقم موجود ہی نہیں تھی جس سے قطر میں سرمایہ کاری کی گئی اور وزیراعظم کا ان پیسوں کے ذریعے فلیٹس کا حصول غلط بیانی ہے۔ آج نعیم بخاری نے بیان دیا کہ وہ نیٹ تھے اور یہ بھی بیان دیا کہ یونین بینک کی طرف سے بینک گارنٹی تھی یہ پیسے طارق شفیع کو وصول ہوئے یہ بالکل برعکس بات ہے کل تک یہ کہہ رہے تھے یہ پیسے آئے ہی نہیں آج یہ بحث کرتے رہے یہ پیسے قطر کئے گئے اور قطر سے جدہ کئے گئے اس کے ثبوت فراہم کئے جائیں۔ ان کی بات میں بہت بڑا تضاد آیا ہے۔ ماضی کے اور آج کے بیان میں فرق ہے۔ آج جذبات میں آ کر عمران خان خود پیش ہو گئے۔ قوم کو سات ماہ سے یہ بات بتا بتا کر بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ یہ الزام نہیں یہ ثبوت ہیں۔ یہ عمران خان کا بیان تھا آج عمران خان نے قلابازی خان ہونے کا بہترین ثبوت دیا۔ آج کہا کہ ہمارا کام صرف الزام لگانا ہے ثبوت دینا ہمارا کام نہیں۔ دیدہ دانستہ اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں۔ میڈیا عمران خان کا بیان دکھائے یہ ثبوت ہیں یہ ثبوت ہیں اور عدالت کا آج کا بیان بھی دکھائیں کہ ہمارا کام الزام لگانا ہے آنے والے دنوں میں عمران خان کی مزید قلابازیوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes