ڈی ای او چمن کا سکولوں پر اچانک چھاپے غیر حاضر اساتذہ کا نوٹس ،اساتذہ کی دوڑیں

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

Chaman High School
چمن (یواین پی)چمن ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسرسید کلیم اللہ شاہ اور ڈی او نصر اللہ خان اچکزئی نے چمن کے مختلف سکولو ں پر اچانک چھاپے مارے جس سے اساتذۃ میں دوڑیں لگ گئی اور غیر حاضر اساتذہ کا نوٹس لے لیا یاد رہے کہ ڈی ای او نے ضلع کا تازہ چارج لے لیا ہے موصوف انتہائی مخلص ایماندار اورفرض شناس آفیسر ہے اور انہوں نے میڈیا سے باتیں کر تے ہوئے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کو جان بوجھ کر تعلیمی زبو حالی کا شکار بنایا گیا ہے جس کو میں ہر گز برداشت نہیں کرونگا اور غیر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے سکولوں میں ہر کلاس کا دورہ کیا اور طلباء سے درس و تدریس کا عمل اور انکی قابلیت پوچھی گئی جو طلباء کی پڑھائی میں غفلت اور حاضری میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کرنے کو کہا اور والدین علاقے کے معتبرین سے اپیل کی کہ کئی اگر اساتذہ غیر حاضر یا سکول بند پائے گئے تو ڈی او آفس سے پوری طور پر رجوع کریں تاکہ تعلیمی بہتری کیلئے قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے اور ضلع قلعہ عبداللہ کو تعلیمی زبوحالی سے بچایا جائے اور طلباء کا مستقبل روشن ہو ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题