کرپشن کی تاریخ بہت پرانی ہے یہ آج کا مسئلہ نہیں ہے عدنان ارشد اولکھ

Published on December 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 880)      No Comments

\"seps\"
ساہیوال (یواین پی) ساہیوال انٹی کرپشن ریجن ساہیوال کے ڈائریکٹر عدنان ارشد اولکھ نے ضلع کونسل ہال میں منعقد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم سب انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کرپشن کی تاریخ بہت پرانی ہے یہ آج کا مسئلہ نہیں ہے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک بھی اس وقت کرپشن کی لپیٹ میں ہیں ، اس سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں جمہوریت اور اخلاقی اقتدار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ،کرپشن انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے اس سے معاشرتی اور معاشی ترقی سست حالی کاشکار ہو جاتی ہے کرپشن سے قانون کی حکمرانی بری طرح متاثر ہوتی ہے ،اس کی وجہ سے عوام صحت و تعلیم جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہو جاتی ہے ۔دین اسلام میں کرپشن کے متعلق شدید مذمت کی گئی ہے ارشاد باری تعالی ہے کہ \”اے انسانوں زمین پر جو حلال اور پاکیزہ موجود ہے وہ کھاؤ اور شیطانوں کے نقش قدم پر مت چلو\”حدیث نبوی ہے کہ\”جس نے فیصلہ کے لیے رشوت لی وہ رشوت اس کے اور جنت کے درمیاں حائل ہو جائے گی \”اور ایک اور حدیث مبارکہ ہے کہ \”رشوت لینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں ۔کرپشن کے خاتمہ کے لیے ملک میں قوانین اور ادارے موجود ہیں اینٹی کرپشن پنجاب کرپشن کی روک تھام کے لیے اپنابھر پور کردار ادا کرنے کے لیے سر گرم عمل ہے انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے حوالہ سے میں محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کی اس سال کی کارکردگی کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ساہیوال ڈویژن میں اینٹی کرپشن ریجنل آفس یکم جولائی 2012کو اپنے کام کا آغاز کیا ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال ،ضلع ساہیوال ،ضلع پاک پتن ،اور ضلع اوکاڑہ پر مشتمل ہے اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں یکم جنوری 2013تا 30نومبر 2013تک 977انکوائریز نمٹائی گئیں ،203مقدمات درج کیے گئے ،111ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور ہوا 37کامیاب ریڈ کیے گئے اور سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ان کامیاب ریڈز کے دوران بطور رشوت موصول کی جانے والی رقم مبلغ 3لاکھ 32ہزار 5سو روپے برآمد کی گئی دوران تفتیش مختلف مقدمات میں ملزمان سے مبلغ 85,99,858رقم برآمد کی گئی اس عرصہ کے دوران 110ملزمان گرفتار کیے گئے اور79چالان مرتب کر کے عدالت میں بھجوائے گئے ۔کرپشن کو خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے حکومت پنجاب ہفتہ انسداد رشوت ستانی 9دسمبر تا 14دسمبر منا رہی ہے اس کمپین کا مقصد لوگوں میں کرپشن ختم کرنے کے لیے شعور اور آگاہی دینا ہے کرپشن کی روک تھام کے لیے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔عوام، سول سوسائٹی ،وکلاء،پرائیویٹ سیکٹرز ،اور بالخصوص نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر کرپشن کو ختم کرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا تا کہ ہم ترقی کی منازل طے کر کے اقوام عالم میں ایک باوقار مقام حاصل کر سکیں ۔آج کے دن ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ خود احتسابی کو اپنا اشعار بنائیں گے اور کرپشن روکنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔پریس کانفرنس میں عدنان ارشد اولکھ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر ناصر جمال ہوتیانہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کانفرنس میں صحافیوں ،اساتذہ ،ای ڈی اوز،ڈی اوزاور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔اور بعد میں انٹی کرپشن ڈے کے حوالہ سے واک بھی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog