پنتیس سالہ زخمی جوان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا

Published on December 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)قومی شاہراہ پر بھریا سٹی کے قریب موٹروے پولیس کو ایک 35 سالہ جوان زخمی حالت میں ملا جسے فوری طور پر بھریا سٹی اسپتال لیجایا گیا زخمی کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت بشیر احمد مری کے نا سے ہوئی جو بلوچستان کے علاقے زوب کا رہائشی بتایا جاتا ہے زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد نواب شاہ منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی جانبحق ہوگیا پولیس نے فون پر مقتول کے بھائی سے رابطہ ہونے پر بشیر احمد مری کے جانبحق ہونے کی اطلاع دی جس مقتول کے بھائی ہزار خان مری نے بھائی کی لاش وصول کی اس موقع ہزار خان مری نے بتایا کہ اس کا بھائی بشیر مری چوپائے جانوروں کا بیوپاری ہے اور وہ ڈھرکی سے مبلغ 4 چارلاکھ روپے وصول کرکے لایا تھا جو اب لاش وصول کرتے ہوئے اس سے برآمد نہیں ہوئے اور نا ہی مقتول کا فون ملا ہے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر ے مطابق مقتول کی موت زیادہ خون بہا جانے کی وجہ سے ہوئی مقتول کے سر پر گہری چوٹیں جس سے زیادہ خون بہا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme