آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کر دیا

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 782)      No Comments

crk

سڈنی (یواین پی)سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 220 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ مین آف دی سیریز اور اوپنر ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ رہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبا ن آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو بری طرح شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ۔ کینگروز کے 465 کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 224 پر ہی ہمت ہار گئی ۔پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 72 سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے اور انکے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی ففٹی تک نہ کر سکا ۔کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار یونس خان بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا تو پوری بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی، اوپنر اظہر علی صرف 11 سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ شرجیل خان40، یونس خان ،یاسر شاہ 13، بابر اعظم 9،کپتان مصباح الحق 38، اسد شفیق 30، وہاب ریاض 12، محمد عامر 5 ، عمران خان 0 اور سرفراز احمد 72 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار سکور بھی مکمل نہ کر سکے اور صرف 23 رنز کی دوری پر آؤت ہو گئے۔آسٹریلیا کی طرف سے سٹیفن کیفے اور جوش ہیلزیلوڈنے 3،3، نیتھن لائن 2 اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 538 کے سکور پر کپتان نے اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے جوب میں قومی ٹیم نے صرف 315 رنز بنائے تاہم کینگروز نے فالو ان نہ کرانے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 241رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز بھی ڈکلیئر کی تو پاکستان کو مجموعی طورپر جیت کیلئے 465 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنا تھا جسے دیکھ کر قومی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔ گزشتہ روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 1 وکٹ پر55 رنز بنائے تھے تاہم آج کھیل کے آغاز سے ہی وکٹے گرنے کا سلسلہ جاری رہا اورسرفراز احمد کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی 50 سکور نہیں کر سکا ۔
اوپنر ڈیوڈ وانرپھر سے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے صرف 27گیندوں پر 55سکور بنا نے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ 90گیندوں پر 79سکور کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ ون ڈاﺅن پر آنےو الے آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمیتھ 59سکور بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد پیٹر ہینڈسکومب نے 25گیندوں کا سامنا کر کے 40سکو ر بنائے اور آسٹریلیا نے صرف 32اوورز میں 241سکور بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 223رنز کی برتری شامل کر کے پاکستان کے سامنے 465رنز کا ہدف تھامگر پاکستان کی پوری ٹیم اس ہدف کے درمیان تک بھی نہ پہنچ سکی۔قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے چہرے بھی مرجھا گئے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes