بہت جلد پاکستان آؤں گی، ملالہ یوسفزئی

Published on October 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

3333
نیو یارک۔۔۔دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوبل انعام کی رقم کو پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر خرچ کروں گی ، میری رہائش مغرب میں لیکن دل پاکستان میں ہی ہے، اپنے وطن میں محبت کا احساس سب سے مختلف ہوتا ہے، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان آؤں گی اور سوات جاؤں گی۔ میری روح سوات میں ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ نوبل انعام جیتنے کے بعد ملالہ یوسفزئی کا یہ سب سے پہلا ٹی وی انٹرویو تھا جس کے لئے انہوں نے اپنے قومی چینل پی ٹی وی کا انتخاب کیا جس میں وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستانی ہیں اور وہ اپنے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ اپنی سیاست کا آغاز نچلی سطح سے کرنا چاہتی ہوں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہتی ہوں کہ ملک کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ متحد ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ملالہ نے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ نوبل انعام جیت جائیں گی بلکہ انہوں نے اپنے والد سے کہا کہ ہمیں نوبل انعام کو بھول کر اپنے ملک کے بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا ہوگا کیونکہ مجھے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نوبل انعام جیتنے کی خوشی تو ہے لیکن میری تمام تر توجہ بچوں کی تعلیم کی طرف مرکوز ہے۔ سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کی طرف لانا میری بڑی مہم ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میری تعلیمی مہم میں لوگ میرا ساتھ دیں۔ میں تعلیم کیلئے اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گی اور نوبل انعام کی رقم کو پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر خرچ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھیں گی اور خواہش ہے کہ کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لوں لیکن میں یہ داخلہ اپنی اہلیت کی بنیاد پر حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ متنازعہ مصنفین کے ساتھ تصاویر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ فوٹو سیشن میں تسلیمہ نسرین بھی موجود ہیں۔ ملالہ نے بتایا کہ جس دن انہیں نوبل انعام دیا گیا وہ اپنی کلاس میں کیمسٹری کی کلاس لے رہی تھیں کہ ان کی ایک ٹیچر نے آکر انہیں ایوارڈ جیتنے کے بارے خبر دی جس کے بعد میں نے وہاں ایک مختصر تقریر بھی کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes