بوریوالا کو خوبصورت بنانے، رابطہ سڑکوں کی کشادگی کے سلسلہ میں انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے شہر کا دورہ کیا

Published on January 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

bu

بورے والا(ڈاکٹر بی اے خرم) بوریوالا شہر کو خوبصورت بنانے اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بعض رابطہ سڑکوں کی کشادگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ممبران اسمبلی ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی بوریوالا چودھری عاشق ارائیں ،وائس چیئرمین افتخار بھٹی اور قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران شہباز شریف منی بائی پاس پرناجائز تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خاتمہ کا فیصلہ کیا گیا دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی نے راجباہ 3/آرکی بھل صفائی کے لیے محکمہ انہار کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی جبکہ راجباہ پر ایک مقام پر پانی کے بہاؤ میں روکاوٹ بننے والے مختلف محکموں کے پائپ اونچے کرنے کا بھی حکم دیا گیا زیر تعمیر ماڈ ل پولیس اسٹیشن کے علاوہ نادرا آفس کی لیے مخصوص اراضی کے عقب سے تجاوزات کو ختم کرنے اور چونگی نمبر 5پر پارک کے ساتھ موجود پختہ تعمیرات کو ختم کرنے اراضی کو پارک کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے انجینیئر کو ہدایت کی گی کہ وہ چونگی نمبر5سے مختلف دیہات کو جانے والی سڑک کے اطراف میں موجود گلیوں کا سیوریج35کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے مین سیوریج سے منسلک کرنے کے کاکام جلد مکمل کریں تاکہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جاسکے ممبران اسمبلی چودھری نذیر احمد ارائیں اور ارشاد احمد ارائیں نے ڈپٹی کمشنر کونشاندہی کی کہ مسجد غلامان مصطفے کو ساتھ ہی موجودضلع کونسل کے غیر آباد دھوبی گھاٹ کی جگہ منتقل کرنے سے مفاد عامہ کے لیے راستہ کو کشادہ کرنا ممکن ہے اسی طرح شفا خانہ حیوانات کی شرقی سمت میں سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے شفا خانہ حیوانات اور ضلع کونسل کی اراضی کا دس سے پندرہ فٹ حصہ مفاد عامہ کے لیے حاصل کرنے سے شہر کی ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جاسکتاہے ممبران ا سمبلی نے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا کے ساتھ موجود شہر کو ملانے والی تنگ رابطہ سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے سکول کی 15فٹ دیوار مفاد عامہ میں پیچھے ہٹانے کے لیے کہا کہ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ایجوکیشن اتھارٹی سے اس بارے میں اقدامات کے لیے کہا جائے گا انہوں نے ٹیکسٹائل ملز پھاٹک سے بابر سینما چوک تک سڑک کا معائنہ کیا اور اس سڑک کی تعمیرکے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تجویز دی ممبران اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کو مانا جملیرا موڑ سے قینچی موڑ تک غیر ہموار ٹوٹی سڑک کا بھی معائنہ کرایا اور اس کی تعمیر و مرمت کے لیے ضروری اقدامات کے لیے تجاویز دیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme