فیصل صالح حیات اور خالدخان کھرل پیپلز پارٹی میں شامل

Published on January 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

2
کراچی:(یو این پی) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات اور خالدخان کھرل کی ملاقات، دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل صالح حیات اور خالد احمد خان کھرل اور حیدر کھرل نے پیر کے روز کراچی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر فیصل صالح حیات اور خالد خان کھرل اور حیدر کھرل نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر آئندہ الیکشن میں پنجاب کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes