حاملہ خواتین کے لئے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے امریکی تحقیق

Published on July 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائش سے قبل بچے کی دماغی صحت کے لیے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے، لہذا کمزورحاملہ خواتین اس کا استعمال بڑھائیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا ڈاکٹروں نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حمل کے پہلے اورآخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس ضرور پئیں۔یہ تحقیق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر انتظام انجام دی گئی ہے کہ جب نومولود بچوں کے دماغ کی صحت کی بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ اقدامات ماں کو بچے کی پیدائش سے پہلے کرنا ہوتے ہیں، بالخصوص حمل کے اس دور میں جب بچے کی ماں کے پیٹ میں تیزی کے ساتھ نشو نما ہو رہی ہو۔امریکی سائنسی جریدے PLOS one میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق رحمِ مادر میں بعض اوقات بچوں کو نشوونما میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بچوں کا جسم ان کی عمر کی نسبت چھوٹا رہ جاتا ہے، بہت سے بچوں کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes