ڈپٹی کمشنرجھنگ غازی امان اللہ کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس

Published on January 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

jhung

جھنگ(مہر کلیم اللہ خان سیال)ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے مختلف امور کے دوران درپیش مسائل زیر بحث لانے کے علاوہ جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم پی اے خرم خان سیال،چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ نواز اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ہارون رشید،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹر،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،پی آر اوٹو ڈی سی آغا حسین،چیئر مین بیت المال عشرت ریاض، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر زرقہ اظہر، عمر خان اور دیگر ہیلتھ کونسل اراکین نے شرکت کی۔ڈی سی غازی امان اللہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے اورمحکمانہ طورپر سسٹم میں مزید بہتری لاتے ہوئے مقرر ہ اہداف کو ہر قیمت پر پورے کرنے کے حوالہ سے متعلقہ افسران اور ممبران کو ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم، سیکورٹی اور دیگر امور کے حوالہ سے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے اس ضمن میں رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مرکز صحت میں میسر علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی غازی امان اللہ نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے قیام اورافسران و اراکین کی بھرپور محنت اور کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ہر شعبہ میں ایک واضح تبدیلی نظر آرہی ہے اس ضمن میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کے حوالہ سے تمام تر سہولیات میسر ہورہی ہیں۔اجلاس میں ایم ایس حبیب احمد بٹر نے سابقہ اجلاس میں زیر بحث لائے جانے والے ایجنڈے پر کئے گئے کام پر تفصیل روشنی ڈالی اور نیا ایجنڈا پیش کیا جس میں کولڈ روم،میڈیسن سٹور،میڈیکل ایمرجنسی ویٹنگ روم اور ایگزاسٹ فین برائے واش رومزسمیت دیگر متعلقہ تعمیرومرمت کے حوالہ سے دیگر امورکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes