سعودی عرب میں عازمینِ حج اور عمرہ کے لیے نئے قواعد وضوابط جاری

Published on January 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments


ریاض (یوا ین پی) سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے عازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قواعد وضوابط جاری کیے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا کہ نگران کمیٹیوں اور مواصلاتی مراکز کے ذریعے ہر طرح کی شکایات وصول کی جائیں گی اور اس طرح عازمین حج اور عمرہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی عازمین حج اور عمرہ کو مہیا کی جانے والی رہائش ،خوراک اور ٹرانسپورٹ کی خدمات کی نگرانی کرکے ان کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہے۔اس ضمن میں معاہدوں میں دی گئی تصریحات پر عمل درآمد کاجائزہ لیا جاتا ہے اور حجاج یا عازمین عمرہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو ایک خصوصی کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے اور وہی خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سزا کا فیصلہ کرتی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حج سروس کمپنی غیر معیاری خدمات مہیا کرتی ہے تواس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ایک سیزن یا اس سے زیادہ کے لیے اس کو کام سے روک دیا جائے گا یا اس کا لائسنس ہی منسوخ کردیا جائے گا۔وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج اور عمرے کے حقوق میں ان کا تحفظ ، خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں کے معاہدے میں دی گئی شرائط وضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اورکمپنیوں سے اس امر کی مالی ضمانت لی جائے گی کہ وہ اپنے معاہدوں کی پاسداری کریں گی۔وزارت کا کہنا ہے کہ اگر عازمین کے سفری ٹکٹ گم ہوجاتے ہیں تو ا ن کے لیے متبادل ٹکٹ کا بندوبست کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题