کراچی(یواین پی)سید عمران عقیل کی تحریر اور بلال نقوی کی ہدایات میں پی ٹی وی کراچی مرکز عیدالفطر کے حوالے سے خصوصی کھیل ”عید ہوگئی” پیش کرے گا، 45 منٹ کے اس مزاحیہ کھیل میں برسوں بعد کینڈا سے آئے مشہور و معروف اداکار محمود اختر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کے ساتھ روبینہ عارف، فواد عالم، رمیز، فاطمہ سہیل عرفان موتی والا، ماریہ بلوچ اور کہکشاں فیصل مرکزی کردار ادا کیا، یہ خصوصی کھیل عیدالفطر میں آن ایئر ہوگا۔