وحید مراد نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تاریخ رقم کی، حبیب

Published on October 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

\"184193-WaheedMuradphotofile-1381346388-639-640x480\"
کراچی ۔۔۔ فلم انڈسٹری کے سینئر ادکار حبیب نے کہا کہ ادکار وحید مراد (مرحوم) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سب زیادہ کامیاب اور سپر ہٹ ادکار تھے رومانٹک ہیرو کے طور پر انھوں نے زبردست شہرت حاصل کی۔
انھوں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تاریخ رقم کی ہے وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے درومیان زندہ ہیں انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں لوورز آف وحید مراد کے چئیرمین مرزا وقار بیگ کی رہائش گاہ پر وحید مراد کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے لاہور سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا وحید مراد نے اپنی پہلی فلم اولاد میں میرے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا،وہ بہت ملنسار اور تعلیم یافتہ انسان تھے، ادکار منور سعید نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحید مراد کے متعلق یہ تاثر بلکہ درست نہیں کہ وہ بہت مغرور تھے وہ ایک اچھے انسان تھے لیکن بہت کم لوگوں سے ان کی دوستی ہوتی تھی ان کی بے شمار یاد گار فلمیں جو ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔
فلم انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کا خطاب بھی صرف وحید مراد کو ملا، وہ انتہائی ذہین اور محنتی ادکار تھے، انھوں نے اس موقع پر لوورز آف وحید مراد کے چئیرمین مرزا وقار بیگ کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں وحید مراد سے جنون کی حد تک پیار کرنے والے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جو بے لوث اپنے ہیرو کی باقاعدگی سے نہ صرف سالگرہ مناتے ہیں بلکہ ہر سال ان کی برسی کا بھی اہتمام کرتے ہیں،اس موقع ادکار وحید مراد(مرحوم) کی75ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ادکار منور سعید کی فیملی، لیاقت مغل، انس وقار، وسیم خان، پرویز مظہر، سخاوت علی شاہ، حفیظ انصاری اور دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر عشائیہ بھی دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes