قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ نوکنڈی سے گرفتار 

Published on January 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,254)      No Comments

دالبندین(یواین پی)چاغی لیویز فورس نے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو نوکنڈی سے گرفتار کرلیا، ڈپٹی کمشنر چاغی شہک بلوچ کی قیادت کی جانے والی کارروائی کے دوران گزشتہ دنوں نوکنڈی میں قتل ہونے والے ڈرائیور لعل جان برھانزئی کی قتل کے مقدمے سمیت دیگر جرائم میں نامزد ملزم سردار عاقل کبدانی کو انکے رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔ ڈی سی شہک بلوچ کے مطابق مقتول ڈرائیور کی قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو پہلے سے گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ حالیہ گرفتای سب سے اہم کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ پیشہ عناصر چاہے جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں انکے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔

ْْانتقال پر ملال
دالبندین(یواین پی)مرحوم حاجی جنگی خان مینگل کی اہلیہ قبائلی رہنماحاجی میر سمیع اللہ مینگل، امین اللہ مینگل ، عبدالقادر مینگل ، میریعقوب مینگل ، عصمت اللہ مینگل ، میرعطاء اللہ مینگل کی والدہ محترمہ سیدمحمد ساسولی ، ماسٹر عبدالقدوس ساسولی اور حاجی عبدالوہاب ساسولی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینئٹر مسلم لیگ کے صوبائی رہنما سردار نجیب سنجرانی، کیپٹن کریم ساسولی ، بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے آرگنائزر و سابق ناظم اعلیٰ حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی ، سابق صدر میر محمد غوث بلوچ ،حاجی میر موسیٰ خان مینگل، سردار عبدالخالق نوتیزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سنگت سعید بلوچ ، روشن خان بلوچ، پی پی کے ضلعی رہنما میر حبیب دھانی ، میراحمد محمد حسنی ، سنگت ثناء بہادرزئی ، پی ٹی آئی چاغی کے صدر میرامان اللہ نوتیزئی ،علی رضا رند، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماؤں حافظ حسین احمد ، مولوی صالح محمد ، مولوی قادر بخش ، قبائلی رہنماؤں سردار شاہ محمودخان آنشینی ، سردار عبدالغفور محمدحسنی، میرانور مینگل ، میرشبیراحمد مینگل ،میرحفیظ اللہ مینگل، میر غوث بخش مینگل، ڈاکٹر عبداللہ مینگل ، میر عبدالوحید نوتیزئی میرعطاء اللہ کبدانی ، حاجی عبدالباری نوتیزئی ، حاجی عطاء اللہ سمالانی ، حاجی عبدالکریم سمالانی ، حاجی خدا نذر سمالانی ، حاجی محمدیعقوب ساسولی ، میرآصف مینگل ،خاران ، نوشکی ، کوئیٹہ حب چوکی ، قلات ، نوکنڈی ، چاغی اور ایران سے آئے ہوئے قبائلی رہنماؤں نے مینگل ہاؤس جاکر فاتحہ خوانی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy