مشتعل مظاہرین نے بجلی کے بل پھاڑکر عابد شیر علی کی گاڑی پر پھینک دیئے

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

099
گوجرانوالا (یو این پی) وزیر مملکت عابد شیر علی کے دورہ گوجرانوالہ پر اووربلنگ کے ستائے شہریوں نے مظاہرہ کیا اور بجلی کے بل پھاڑ  کر  عابد شیر علی کی گاڑی پر پھینک دئیے۔تفصیلات کےمطابق عابد شیر علی پہلوانوں کےشہر میں آئے  تو  تھے گرڈ اسٹیشن کا  افتتاح کرنے لیکن فیتہ کاٹنے سے پہلے انہیں اوور بلنگ کے ستائے شہریوں کا سامنا کرنا پڑا۔عابد  شیر علی بھی صورتحال بھانپ گئے اورگاڑی سے نہ اترے جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئےاور انہوں نے بل  پھاڑ کرگاڑی پر  پھینک دیئے۔مظاہرین کی گرمی کو دیکھتے ہوئے وزیر مملکت تسلی دینا تک بھول گئے جبکہ پولیس اہلکارمشتعل افراد کو منتشر کرنے کی اپنی سی کوشش کرتے  رہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy