کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، وزیر خارجہ

Published on October 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کی، قوم سیاسی تقریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متفق ہے۔اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے، ساری قوم سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متحد ہے۔ کشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر سیاسی قائدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کا اہم کردار تھا جبکہ قاضی حسین احمد مرحوم کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، مسئلہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکی ہیں، اس تحریک آزادی میں لہو شامل ہو چکا، اب یہ تحریک رائیگاں نہیں جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy