کراچی: ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا

Published on January 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

33
 کراچی(یو این پی)کراچی میں ہلکی سی بارش سے کے الیکٹرک کےتین سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد شکایتیں بھی موصول ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی پہلی اور ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ۔ کے الیکٹرک کے تین سو سے زائد فیڈر بارش کی وجہ سے ٹرپ ہوگئے جبکہ اسی دوران کے الیکٹرک کو ایک ہزارسے زائد شکایتیں بھی موصول ہوئیں ۔بجلی کی بندش سےکراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن بھی پھٹ گئی ہے جس کے باعث کراچی کو 2کروڑگیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری طرف ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اورکراچی کومتبادل لائن سے پانی فراہم کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog