یہ لڑکی ذرا سی دیوانی لگتی ہے، اگلے 30سال تک شادی کا ارادہ نہیں،کترینہ

Published on December 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

\"5\"

ممبئی…بالی ووڈ میں ان دنوں رنبیر اور کترینہ کی شادی کی خبریں گرم ہیں،تاہم اس بارے میں کترینہ کہتی ہیں کہ ان کا اگلے 30سال تک شادی کا ارادہ نہیں۔فلمی دنیا میں جوڑیاں بننا اور ٹوٹنا عام سی بات ہے،سلمان اور کترینہ کو ہی دیکھیں اتنے برسوں کا ساتھ یوں ہی جھٹکے سے ٹوٹ گیا۔آج کل راک اسٹار رنبیر کپور اور کترینہ ساتھ ساتھ ہیں، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں،لیکن کترینہ نے بھی اب خاموشی توڑ ڈالی،اور میڈیا کو دیا کرارا جواب۔دس نہیں، بیس نہیں،پورے تیس سال،جی ہاں! کترینہ کا کہنا ہے کہ اگلے تیس سال تک ان کا شادی کاکوئی ارادہ ہی نہیں،اس لیے نہ تو منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت ہے اور نہ ہی شادی کی اطلاعات درست ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog