نواز شریف نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Published on January 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

Nawaz
اسلام آباد:(یو این پی)  وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کو بڑی خوشخبر ی سناتے ہوئے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان پاکستانی معیشت کا اہم حصہ ہیں، کھاد پر سبسڈی جاری رہنی چاہیے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہو سکیں، زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کے لئے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد پر سبسڈی کے لئے 28 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جو کہ خرچ ہو چکے تھے لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر یہ سبسڈی دے رہی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy