سرگودھا: شادی سے انکار پر ایم فل کی طالبہ نے انجینئر دوست قتل کرا دیا

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

16
سرگودھا (یوا ین پی) سوشل میڈیا نے جہاں دوستیاں بڑھائی ہیں، وہیں نفرتوں کو بھی جنم دیا ہے۔ قربتیں محبت میں بدلیں تو انکار قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ محبت رقابت میں بدلی تو بات قتل تک جا پہنچی۔سرگودھا کے علاقے پرانا ساہیوال کی رہائشی ایم فل کی طالبہ وحیدہ ستار اور بھکر کے رہائشی ذیشان کی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پروان چڑھی۔ زندگی بھر ساتھ نبھانے کے وعدے ہوئے۔ لیکن پھر ذیشان نے وحیدہ سے شادی سے انکار کیا تو وحیدہ نے بدلہ لینے کے لئے پرانے دوست وقاص سے جو وحیدہ سے شادی کا خواہشمند تھا، انجینئر ذیشان کو قتل کروا دیا۔ بعد میں وقاص اور وحیدہ نے شادی بھی کر لی۔لیکن اب پولیس نے وحیدہ اور وقاص کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ ملزموں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes