کراچی میں ڈینگی سے مزید 13افراد متاثر ہوگئے

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

4
کراچی(یو این پی)کراچی میں ڈینگی سے مذید 13افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں9ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے۔ان میں سے 4مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی سے 30افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy