پولیو کا مہلک اور لاعلاج مرض بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچارکر سکتا ہے جواد اکرم

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

\"15-2-2014\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پولیو کا مہلک اور لاعلاج مرض والدین کی معمولی سی کوتاہی ان کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے اس لیے والدین اپنے بچوں کے محفوط مستقبل کی خاطر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں24جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام،این جی اوز کے نمائندے موجودتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائی علاقوں ‘ بھٹہ خشت‘ خانہ بدوشوں اور پختون آبادیوں میں خصوصی طور پرتوجہ دی جائے اور دشوار علاقوں میں خصوصی طور پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی پولیو ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کریں انہوں نے کہاکہ اگر کسی علاقہ میں والدین پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کریں تو اس بارے میں فوری متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے جہاں پہلے ہی پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کے بارے میں ہدایات بھجوائی جاچکی ہیں اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے4لاکھ 99ہزار707 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے اس مقصد کے لیے1206ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں اور ان کی مانیٹرنگ پر مامور ٹیموں کے ارکان کی تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ان میں سے1013ٹیمیں گھر گھر جا کر 102ٹیمیں بس ،ویگن اسٹینڈز؍اسٹاپس، ریلوے اسٹیشنزاور91ٹیمیں مختلف سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ٹال فری نمبر0800-12012پر مفت کال کے ذریعے اطلاع دیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog