مقبوضہ کشمیر میں ہلکی برف باری ،آج سے وادی بھر میں شدید برفباری شروع ہو گی

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

33
سرینگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر میں مغربی ہواؤں کے دبا ؤسے موسمی تغیر کی پیش گوئی کے بعد وادی کے طول ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ،آج سے وادی بھر میں شدید برفباری شروع ہو گی۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنے بتایا وادی پر مغربی ہواں کے دبا کے نتیجے میں میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی تاہم اگلے24گھنٹوں کے دوران موسم میں کسی اہم تبدیلی کا امکان نہیں جبکہ آج منگل سے بھاری برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے بتایا 24کے بعد مغربی ہواں کا دباؤ بڑ ھ جائے گا جس کے نتیجے میں پیر پنچال اور لداخ میں بھاری برف باری جبکہ جموں خطہ میں بارشوں کے واضح امکانات ہیں۔اس دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے بہتری آنے کے بعدسردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر اور اس کے مضافات میں بھی ہلکی برف باری ہو گئی جو وقفہ وقفہ کے بعد صبح تک جاری رہی۔ سرینگر میں درجہ حرارت منفی3.3ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے شہر آفاق سیاحتی مقام میں اس رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes