صدیقی لاثانی سرکاردکھی دلوں کاسہارابن چکے ہیں۔انجینئر محمد عمران نقشبندی

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

la

فیصل آباد (یواین پی)موجودہ وقت کومادیت پرستی کادورکہاجائے توبے جانہ ہوگا،بچے سے لیکر بڑے تک لوگوں کی اکثریت جائزناجائزطریقے سے دولت کمانے کی تگ ودومیں دن رات ایک کئے ہوئے ہے،لیکن دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی جن کے دلوں میں خوف خداکوٹ کوٹ کربھراہواہے اوریہ لوگ اپنی خون پسینے کی کمائی اللہ کی مخلوق کے دکھوں کودورکرنے میں لگارہے ہیں اوریقیناًایسے لوگ ہی دنیا وآخرت میں کامیاب لوگ ہیں ،تاریخ اورانسانیت بھی ایسے ہی لوگوں پررشک کرتی ہے ،مذاہب ومسالک سے بالاترہوکرخدمت خلق کادرس صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے مل رہاہے ،ان خیالات کااظہارلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینیٹرفارانڈیاانجینئر محمد عمران نقشبندی نے حیدر آباد کے نیلوفرہسپتال کے مریضوں میں ہفتہ وارفری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مخلوق خداکی خدمت کاجذبہ صدیقی لاثانی سرکارکی نگاہ کرم کانتیجہ ہے ورنہ اس مادیت پرستی کے دورمیں ہم بھی شیطانیت کے راستے پرچل کرگمراہ بھی ہوچکے ہوتے اوراللہ کی مخلوق کے دکھوں کوبڑھانے کا سبب بھی بنتے ،اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے ہم پر خاص الخاص کرم فرمایا کہ ہمیں اس دورمیں اپنے سب سے بڑے محبوب اورحبیب درویش ،مرشد اکمل اورسفیر امن صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت عطا فرمائی۔اس نسبت پاک کے صدقے ہمارے گھروں میں بھی اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمتیں اوربرکتیں آرہی ہیں۔ہسپتال کے لوگوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ اجمیر شریف ،سرہند شریف ،بریلی شریف ،کلیر شریف کی طرف پاکستان خوش نصیب خطہ ہے جہاں سیدنا داتاگنج بخش ؒ ،سیدنا بابافرید الدین گنج شکرؒ ،سلطان باہو ؒ ،سخی لعل شہباز قلندر ،ملتان شریف اوردورحاضرمیں صدیقی لاثانی سرکارجیسی ہستیاں جلوہ افروز ہیں جو اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں محبوبیت رکھنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کادرددورکرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ہمیں یہ فیض پاکستان سے صدیقی لاثانی سرکارکے ذریعے پہنچ رہاہے جن کی نگاہ گوہر باراورروحانی فیوض وبرکات حاصل کرنیوالے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک بالشمول بھارت میں بھی اللہ کی مخلوق کے دکھوں کامداواکیا جارہاہے ۔اللہ تعالیٰ اپنی ایسی محبوب ہستیوں کاسایہ ہم پرہمیشہ قائم ودائم رکھے۔آمین

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy