یواین این پاکستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرمقصود کمبوہ کے بھائی انتقال کر گئے ادراہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے

Published on September 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

Kamڈاکٹر بی اے خرم اور ٹیم نے بھی ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ رب العزت سے انکی مغفرت کی دعاکی
کوٹ رادھاکشن(مہر سلطان سے) یواین این پاکستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرمقصود کمبوہ کے بھائی ضلع قصور کے ممتاز سنیئر صحافی محمد رفیق کمبوہ رضاء الہی سے انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق یواین این پاکستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرمقصود کمبوہ کے بھائی تحصیل پریس کلب کے صدر چوہدری محمد رفیق کمبوہ دو ماہ کی علالت کے بعد کوچہ فانی سے اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں وہ ایک نڈر بے باک اور کہنہ مشق صحافی تھے انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر حق کی بات کی انہوں نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی انہوں نے ضلع قصور کی بڑی بڑی سیاسی شخصیات کی کرپشن کو بے نقاب کیا وہ ضلع کی کرپٹ انتظامیہ کی بد عنوانیوں کا بے باکی سے پول کھولتے رہے حق و صداقت کی پاداش میں ان پر بائیس مقدمات قائم ہوئے یہاں تک کہ قتل اور اغواء کے جھوٹے مقدمات میں بھی ملوث کیا گیا مگر اللہ کے شیر صحافی نے ظلم و جبر کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ ہی جھول کھائی ۔نیشنل پریس کلب کوٹ رادھاکشن اور سٹی نیوز نیٹ ورک پاکستان کے عہدیدران نے اپنے ایک تعزیتی اجلاس میں انہیں خراج تحسین پیش کیا علاوہ ازیں یواین این پاکستان کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بی اے خرم اور ٹیم نے بھی ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ رب العزت سے انکی مغفرت کی دعاکی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题