کراچی(یوا ین پی) اسلامی بینک میزان بینک کو ٹریڑری مینجمنٹ 2016 کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ میزان بینک کو اسلامک فنانس نیوز ریڈ منی گروپ ملائیشیا کی جانب سے دیا گیا ہے۔میزان بینک کو دنیا بھر کی اسلامی بینکنگ انڈسٹری خاص طور پرجنوبی ایشیا کے ترقی پذیر اقتصادی اسٹرکچر میں مجموعی طورپر بہتر کارکردگی کی بنیاد پر رنر زاپ کا ایوارڈبھی دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ میزان بینک کو سال 2016 کیلئے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ میزان بینک مسلسل 10سال سے اسلامک فنانس نیوز کی جانب سے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے۔ میزان بینک نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کیلئے 25 بلین روپے کی مشترکہ طوپر طویل المدّتی سینڈیکٹڈ اسلامک فنانس فیسیلیٹی فراہم کرنے پر پاکستان ڈیل آف دی ائر کا ایوارڈبھی حاصل کیا ہے۔