دل سے پنجابی ہوں، سوناکشی سہنا

Published on November 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments

11
ممبئی (یو این پی)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا کہ وہ دل سے پنجابی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سہنا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ دل سے پنجابی ہیں۔ ان کی کھانے کی عادات و اطوار بھی بلکل پنجابیوں جیسے ہیں حقیقتاً پنجابی کھانے ہی ان کے پسندیدہ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم ’’ ایکشن جیکسن‘‘ کے گانے ’’ پنجابی مت‘‘ میں پنجابی طرز کارقص کر کے بے حد مزا آیا ۔ گانے پر مداحوں کا اچھا رد عمل ملا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ فلم میں اداکار اجے دیوگن اور اداکار کونال رائے کپور بھی پنجابی انداز میں لسی کے مزے لیتے اور رقص کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ یہ گانا انکیت تیواری ، ہمیش رشامیا ، وینیت سنگھ ، آریا اچاریہ ، عالمگیر خان اور نیتی موہن نے گایا ہے ۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog