پاک چین اقتصادی راہداری ۔۔۔ اب سی پیک نسوار بھی

Published on January 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

niswar
لاہور(یو این پی) پاک چین اقتصادی راہداری کی مقبولیت کو دیکھ کر ایک پاکستانی شہری کاشف خان مہمند اتنا متاثر ہو گیا کہ اس نے ’سی پیک نسوار‘ کا برانڈ ہی لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاشف خان مہمند نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بلا سٹینڈ کے قریب نسوار کی دکان کھولی ہے جس کا نام انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متاثر ہو کر ’سی پیک نسوار‘ رکھ دیا ہے۔ کاشف خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی نسوار بھی سی پیک کی طرح مشہور ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور گوادر میں بھی اپنی نسوار کی دکان بنائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes