گوادر میں چین کے نئے سال کا جشن،اردو اور بلوچی زبان میں نغمے،مقامی اور چینی رقص

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

6
کوئٹہ(یوا ین پی) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں نئے چینی سال کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔گوادر پورٹ پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام پورٹ کو چلانے والی چینی کمپنی نے کیا تھا۔گوادر پورٹ کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دیگر منصوبوں کے آغاز کے بعد چینی ماہرین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد گوادر میں مقیم ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق اس تقریب میں چینی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی سرکاری حکام اور گوادر کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چینی زبان میں گیت پیش کرنے کے علاوہ بلوچی اور اردو میں نغمے پیش کیے گئے۔تقریب میں چینی اور بلوچی روایتی رقص بھی پیش کیے گئے۔اس تقریب سے گوادر پورٹ کو چلانے والی کمپنی کے چیئرمین ژانگ باژنگ نے خطاب بھی کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes