ما ں کا دودھ بچے کے لیے بہتر ین غذا ہے ڈاکٹر نثا ر احمد ملک

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,014)      No Comments

INTERVIEW PIC DR NISAR MALIK
تلہ گنگ (یواین پی)تلہ گنگ چا ئلڈ وجنر ل فز یشن ڈاکٹر نثا ر احمد ملک نے ’’یواین پی ‘‘کوایک خصو صی انٹرو یودیتے ہو ئے کہا کہ ما ں کا دودھ بچے کے لیے بہتر ین غذا ہے جو پید ائش سے لے کر چھ ما ہ کی عمر تک بچے کی تما م غذ ائی ضر وریا ت پو ری کر نے کے لیے کا فی ہے ۔ما ں کے دودھ میں وہ تما م وٹا منز ،پر وٹینز ،معد نیات ،نشا ستہ و غیر ہ مو جو د ہو تے ہیں جو اس عمر میں بچے کی ضر ورت ہو تے ہیں ۔پید ائش کے فورا بعد سے لے کر پہلے چند دن تک جو دودھ پید ا ہو تا ہے اسے کولسٹرم کہتے ہیں یہ بچے کے نظا م انہضا م کی نشوونما میں بہت اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔اکثر ما ئیں اپنے بچو ں کو دیر سے اپنا دودھ پلانا شر و ع کر تی ہیں جو ان کی صحت کے لیے بلکل بھی اچھا نہیں ہے اور بچے کو لسٹر م پینے سے محر وم رہ جا تے ہیں ۔ڈاکٹر نثا ر ا حمد کا مز ید کہنا تھا کہ ما ں کو چا ہیے کہ وہ بچے سے پہلی ملا قا ت سے ہی ڈیلیو ری روم میں دودھ پلا نا شر وع کر دے ۔چھ ما ہ کی عمر تک بچو ں کو پا نی یا کسی دوسر ے جو س کی ضر ورت نہیں پڑ تی ۔نو مو لود بچو ں کو دن میں آ ٹھ سے با رہ مر تبہ یعنی ہر دوسے تین گھنٹے بعددودھ پلا نا چا ہیے ۔چھ ما ہ کے بعد ما ں اپنے بچے کو ٹھو س غذا دینا شر وع کر ے۔ما ں کے دود ھ میں انٹی با ڈیز ہو تی ہیں جو بچو ں کو بیما ریو ں سے محفوظ رکھتی ہیں اور ان میں دمہ و الر جی ہو نے کے کم چا نسز ہو تے ہیں ۔ما ں کا دودھ بچے کو نارمل ٹمپریچر پر مہیا ہو تا ہے ۔ان بچو ں میں مو ٹا پا کے بہت کم چا نسز ہو تے ہیں۔ایک ریسر یچ کے مطا بق ما ں کا دودھ پینے والے بچے زیا دہ ذہین پا ئے گئے ہیں ۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ ما ں کا دودھ بچے کے ساتھ سا تھ ما ں کی صحت کے لیے بھی بہت مد دگا ر ثا بت ہو تا ہے ۔ما ں کا وزن جلد کم ہو تا ہے ما ؤں میں چھا تی اور بیضہ دانی کے کینسر ہو نے کے امکا نات کم ہو جاتے ہیں ۔فارمولا دودھ کی نسبت وقت اور پیسے کی بچت بھی ہو تی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes