جموں خطے میں بعض سیاسی قوتیں عوام کو گمراہ کررہی ہیں؛ نعیم احمد خان

Published on February 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

8
خطے میں امن اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں کی جائیں
کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے پورے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے اس مسئلے کا حل ناگزیر ہے
سری نگر(یو این پی)جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے خطے میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد خصوصی رکھنے والی بعض سیاسی قوتیں خطے میں مذہبی منافرت اور بدظنی پھیلانے کے درپے ہیں۔نعیم خان جموں میں آزادی پسند کارکنان کی ایک مشترکہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خطے میں امن اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور نہ صرف ریاست بلکہ پورے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے اس مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس مسئلہ کی وجہ سے خطے کی دو نیو کلیائی قوتیں ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں ہیں اور ریاستی عوام بلا امتیاز مذہب ، رنگ و نسل نفسیاتی، جسمانی اور اقتصادی نقصانات سے دوچار ہورہے ہیں،اسلئے اس مسئلے کے دائمی حل کے لئے جدوجہد لازمی ہے۔میٹنگ سے جن دیگر حریت لیڈران نے خطاب کیا ، ان میں میرشاہد سلیم ، نریندر سنگھ خالصہ، سردار گردیو سنگھ اور بابو سنگھ شامل تھے۔ مقررین نے خطے میں دائمی امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حتمی حل ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں خطے میں بعض سیاسی قوتیں عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں اور کسی کے بہکاؤے میں نہ آئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题