عاطف اسلم کی بھارت کو۔۔۔ ناں

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

11
لاہور (یو این پی)بھارتی فلموں میں گانے گا کر مقبول ہونے والے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایڈوانس رقم کی عدم ادائیگی پر بھارت میں میوزیکل شو کرنے سے انکار کردیا۔ عاطف اسلم کے فیس بک پیج کے مطابق انہوں نے 27فروری کو بھارت میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن آرگنائزر نے انہیں تاحال رقم ادا نہیں کی اس لئے وہ بھارت میں پرفارم نہیں کریں گے۔ عاطف اسلم کے سیکرٹری شہباز اسلم نے کہا کہ عاطف اسلم کے ساتھ جو ڈیل طے ہوئی تھی اس میں آرگنائزر نے تاحال کوئی بھی شرط نہیں مانی اس لیے وہ27 فروری کو بھارتی شہر میں جا کر پرفارم نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy