حجاج کرام وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ پہنچ گئے

Published on September 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 754)      No Comments


مکہ المکرمہ (یو این پی)  وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مزدلفہ پہنچ گئے۔ رات کھلے آسمان تلے قیام کرنے کے بعد حجاج صبح رمی جمرات کریں گے یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ اس کے بعد قربانی ہو گی پھر حجاج بال کٹوائیں گے۔ اس کے بعد عازمیں طواف زیارت کے لئے مسجد الحرام جائیں گے جبکہ گیارہ اور بارہ ذوالحج کو بھی زوال کے بعد شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ بارہ ذی الحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ سے نکلنا ہو گا۔ اس کے بعد وہ روانگی سے قبل خانہ کعبہ کا الوداعی طواف کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes