جو مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہوگیا ، وہ شہید ہے۔

Published on December 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

\"14\"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص میرا مال ( ناحق ) لینے کو آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنا مال اس کو نہ دے۔ پھر اس نے کہا کہ اگر وہ مجھ سے لڑے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو بھی اس سے لڑ۔ پھر اس نے کہا کہ اگر وہ مجھ کو مار ڈالے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو شہید ہے۔ پھر اس نے کہا کہ اگر میں اس کو مار ڈالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ جہنم میں جائے گا۔
مختصر صحیح مسلم
1086 :

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes