لنڈی کوتل بازارکی کارپارکنگ میں دھماکہ، ایک شخص ،چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا

Published on November 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments


خیبر ایجنسی(یو این پی)لنڈی کوتل بازارکی کارپارکنگ میں دھماکہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا،جمعے کا دن اورر ش نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا،زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لئے لنڈ یکوتل ہسپتال پہنچایا گیا،شک کی بنا پر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صبح ساڑے آٹھ بجے لنڈی کوتل مین بازار کی کار پاکنگ میں بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص محمد رحمان ولد نور محمد سکنہ پیروخیل لنڈ یکوتل شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے لنڈ یکوتل ہسپتال منتقل کیا گیا دھماکے میں چار گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،دھماکہ نہایت زور دار تھا اور خوش قسمتی سے بازار میں رش کم تھا اس لئے جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا ،دھماکے کے فوراً بعدسکیورٹی فورسز اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،سکیورٹی فورسز نے شک کی بنا پر پانچ افراد کو حراست میں لے لیااور مزید تفتیش کے لئے ان کو چھاونی منتقل کیا۔اے پی اے لنڈی کوتل کے مطابق دھماکے کامقصد لوگوں میں خوف وہراس پھیلانا ہے۔واضح رہے کہ جہاں دھماکہ ہوا اس کے اس پاس خاصہ دار فورس ز کی رہائش گاہیں اور امن لشکر کے رضاکاروں کے ڈیرے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes