جعلی تبدیلی والوں سے تنگ لوگ اب ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں: امیر مقام

Published on February 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

5
پشاور(یو این پی) متنی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف فاٹا میں اصلاحات لانے اور کالے قانون کے خاتمے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور بہت جلد قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کر لیا جائیگا۔تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والے خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں سنبھال سکے۔امیر مقام نے چیلنج کیا کہ عمران خان صوبے کے جس گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے، اگلے ہفتے اسی گراؤنڈ میں اس سے بڑا جلسہ کر کے دکھاؤں گا۔اس موقع پر پشاور کے نواحی علاقے متنی کی ممتاز سیاسی شخصیات سابق سینیٹر حاجی نور شیر آفریدی، سابق ایم این اے حاجی باز گل، سعید اللہ اور سمیع اللہ نے ہزاروں کارکنوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题