سیؤل۔۔۔ شمالی کوریا میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے حکام نے جنوب مشرقی ساحل کے قریب بحری جہازوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی جہاں کئی بار میزائل تجربات کئے گئے تھے تاہم شمالی کوریا میں زیر زمین جوہری تجربے کی تیاریوں کے ثبوت ابھی تک نہیں ملے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا میں دو بیلسٹک میزائل چھوڑے گئے تھے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کی۔