روس کے وزیرتوانائی( کل )پاکستان کے دورے پرآئیں گے

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

7
کراچی(یو این پی)روس کے وزیرتوانائی کل (بدھ)پاکستان کے دورے پرآئیں گے جس کے دوران وہ کراچی لاہورگیس پائپ لائن بچھانے پرحائل دشواریوں پرپاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ روسی وزیرتوانائی کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے، دورے سے توانائی کے شعبے میں روس اورپاکستان کا تعاون بڑھنے کا امکان ہے۔روسی وزیرکراچی سے لاہورایل این جی کی ترسیل کیلئے مجوزہ پائپ لائن بچھانے کے معاملات پرپاکستانی وزارت پٹرولیم کے حکام سے بات چیت کریں گے۔یاد رہے کہ حکومت نے ستمبر2015میں مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ روس کی سرکاری کمپنی کے ساتھ کیا تھا جس نے منصوبے پر100فیصد سرمایہ کاری خود کرنا تھی۔اس پائپ لائن کوبعد میں چین کی طرف سے گوادرسے نواب شاہ پائپ لائن سے منسلک کیا جانا تھا تاکہ گوادراورکراچی کی بندرگاہ پرآنے والی ایل این جی کی پنجاب ترسیل کی جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes