کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے؛رانا ثناء اللہ

Published on February 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

6
لاہور: (یو این پی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندگان سے مل کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی شرمناک حد تک مایو س کن ہے۔ کسی علاقہ اور عوام کے مسائل حل کرنا پر ی رگنگ کے بجائے خدمت کے زمرے میں آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کو بھی اپنے علاقہ کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ وہ آج یہاں احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ طاہر القادری کی مرضی ہے کہ وہ کسی فیصلے کو تسلیم کریں یا نہ کریں تاہم وہ کسی پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سزا و جزا کا فیصلہ عدالتوں پر چھوڑا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عدالتیں کسی مقدمہ میں حکومت کے خلاف بھی فیصلہ دیتی ہیں تو ہم اس کو بخوشی تسلیم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد کی وجہ سے ہی وزیر اعظم نے پانامہ کیس میں عدالتوں سے رجوع کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہارون آباد واقعہ پر جس ڈرامہ بازی کا مظاہرہ کیا ہے ایسے ڈراموں کا وقت اب گزر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شوکت بسرا واقعہ کے وقت ہشاش بشاش تھا اور دوسرے دن شدید زخمی کا ڈرامہ رچا کر ہسپتا ل شفٹ ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہارون آباد کا واقعہ سیاست کے بجائے نجی نوعیت کا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلدیاتی نظام پرانے نظام کی جگہ لے رہا ہے۔ تین ماہ کے اندر یہ سسٹم بھرپور انداز سے فنکشنل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے پوری طرح بااختیار ہو کر عوامی خدمت سر انجام دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog