پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کےرہنمامحمد ادریس راجپوت اسلام آباد کے صدرمنتخب‘نوٹیفیکیشن جاری

Published on June 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سرگرم سینئر اور مخلص رہنما محمد ادریس راجپوت کواسلام آباد کی صدارت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک بھر میں پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کی تنظیم سازی کا کام تیزی سے پایہء تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔تمام قومی و صوبائی عہدیداروں ،ممبران اور کارکنوں نے محمد ادریس راجپوت کو اسلام آباد کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں سے مرکزی اور فیڈرل سطح پر پارٹی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی۔کارکنوں کا کہنا ہے کہ محمد ادریس راجپوت جیسی شخصیات پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی ذہانت اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت و تجربہ پارٹی کیلئے انتہائی مفیدوکارآمد ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme