سپریم کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کے خلاف متفرق درخواست دائر

Published on February 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

6
اسلام آباد(یوا ین پی)سپریم کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ایان علی سے وہ پاسپورٹ فی الفور طلب کرے جن پر انگلینڈ اور فرانس کے مبینہ دورے کیے گئے نیز رجسٹرار کو حکم دیا جائے کہ فیشن ماڈل کے سفری اخراجات کے گوشوارے بھی عدالت کے روبرو لائے جائیں جو 2012ء میں بمع بیان حلفی عدالت میں داخل کیے گئے تھے جبکہ دو ضمنی درخواستوں میں کہا گیا کہ مذکورہ گوشوارے ایک کاروباری ادارے نے بطور تحریری شہادت پیش کیے تھے جس نے اس گلیمر گرل کو عدالت میں زیر سماعت دیوانی اپیلوں پر اثر انداز ہونے کا ہدف دیا تھا تاہم اخراجات کے تمام تر دستاویزی ثبوت کے باوجود اس کی صنف اور نام کو عدالت سے پوشیدہ رکھا گیا البتہ اب اس کی شناخت میں کوئی دشواری نہیں اور اس کے پاسپورٹ سے اس کے یورپی دوروں کی تصدیق نسبتاَ آسان ہے عدالت کو بتایا گیا کہ ایان علی مخصوص قوتوں کا آلہ کار ہے اور 2012ء میں بھی اس کی ذاتی جائیداد کا تنازعہ عدالت میں زیر سماعت نہ تھا اس کی شاہانہ سواری اور سیکیورٹی انتظامات اس کے سرپرستوں کی چغلی کھاتے ہیں اس کے حق میں عدالت کا فیصلہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور عدالت میں اس کی درپردہ مداخلت کی تحقیقات تک اسے معطل کر دیا جائے دونوں ضمنی درخواستیں آزاد صحافی شاہد اورکزئی نے دائر کی ہیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ 21 فروری کو ایان علی کے پاسپورٹ سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرے گا جو قبل ازیں کسٹمز جج نے اس کے سپرد کر دیا تھا ایان کی ضمانت اسی بینچ نے کی تھی جس کے خلاف محکمہ کسٹم نے اپیل دائر کرنے سے گریز کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes