ٹھٹھہ،فوکل پرسن رین ایمرجنسی و معاون خصوصی کا ضلع کے مختلف حفاظتی بندوں کا دورہ

Published on September 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ضلع ٹھٹھہ کے کچے کے علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی نگرانی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ٹھٹھہ کیلئے مقرر فوکل پرسن رین ایمرجنسی وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے محکمہ آبپاشی، ریونیو و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف حفاظتی بندوں اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے پانی کے بہاؤ اور انتظامات کا جائزہ لیا – اس موقع پر انہوں نے محکمہ آبپاشی و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ حساس اور کمزور حفاظتی بندوں کی نشاندہی کرکے ان کی مرمت اور چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنایا جائے- اس ضمن کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی – انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر پتہروں کی پچنگ یا دوسرے میٹیریل کی ضرورت ہو تو فوری طور منگوا کر بندوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالات میں کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہ ہو -اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحمید سومرو، ممتاز علی میمن سمیت علائقہ معززين اور مقامی افراد بھی موجود تھے –

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes