شمالی وزیرستان سے فوج کی واپسی کا مطالبہ عجیب ہے، شوکت یوسفزئی

Published on May 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

پشاور: (یواین پی) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے محسن داوڑ اور علی وزیر گروپ کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ریاست کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے۔ یہ لوگ قبائلی علاقوں میں ترقی اور امن نہیں چاہتے۔ ان کو باہر سے پیسہ آتا ہے اور یہ پشتونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فوج وزیرستان سے نکلنا کہ مطالبہ بھی عجیب ہے۔ سارے ثبوت موجود ہے ان کو کہاں سے پیسے آتے ہیں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمبیسی میں زبردستی داخل ہوں تو وہاں بھی فائر ہو سکتا ہے۔ حساس علاقوں میں چاہے کوئی رکن اسمبلی ہو کسی کو بھی اجازت نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو دوبارہ دہشت گردی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جو بھی قانون توڑے گا اس کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فوج پر حملہ کرنا شروع کر دےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا صوبہ سندھ سنبھالیں، خیبر پختونخوا کو چھوڑ دیں۔ انھیں اگر عوام کی پڑی ہے تو ایڈز پر توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو قانون کا نہیں پتا، انھیں بتایا جائے کہ انہوں نے فوج پر حملہ کیا جو معمولی بات نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes