بلوچستان نرسزایکشن کمیٹی کا پیرسے مکمل ہڑتال کا اعلان

Published on February 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

9
کوئٹہ(یوا ین پی) بلوچستان نرسز ایکشن کمیٹی نے 13نکاتی مطالبات کے حق میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں پیر سے مکمل ہڑتال کرکے کام چھوڑنے کا اعلان کردیا، طالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان نرسز ایکشن کمیٹی کی چیئرمین امیلیہ ولیم اور دیگر رہنماوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نرسنگ کے شعبہ کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے۔سروس اسٹریکچر نہ ہونے سے نرسز کی ترقی نہیں ہوتی، تنخواہیں قلیل ہیں، رہائش کا مناسب انتظام نہیں اور نہ ہی الانسز دیئے جاتے ہیں۔نرسز رہنماوں کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کے حق میں وہ 23 جنوری سے ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراوا رہے ہیں مگر حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لئے اب ماسوائے ایمرجنسی، لیبر روم اور ٹراما سینٹر کے نرسز اور پیر 13 فروری سے کسی بھی شعبہ میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گی۔نرسز نے سروس اسٹرکچر، پروموشن، ہیلتھ پروفیشنل رسک الانس ومختلف وظائف دینے اور رہائشی انتظامات سمیت 13مطالبات پیش کئے۔نرسزرہنماوں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题