ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

4
کراچی(یوا ین پی)  عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1224 ڈالر ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 285 روپے پر برقرار رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پر مستحکم رہی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy