ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے پر فخر ہے عباس عارفی

Published on February 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

aaa

عارف والا( یو این پی )معروف نعت خواں و جنرل سیکریٹری نعت کونسل عارف والا عباس عارفی نے کہا ہے کہ ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے پر فخر ہے۔زندگی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ثناء خوانی کے لیئے وقف کر دی ہے۔پروفیشنلزم سے نفرت ہے۔نعت خوانی سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی محبت میں پڑھنی چاہیئے۔نعت خوانی جذبہء ایمانی کے تحت پڑھنی چاہیئے۔پیشہ ور نعت خواں اپنی عاقبت سنواریں۔مدحتِ مصطفیٰصلی اللہ علیہ وسلم نجات کا ذریعہ ہے۔الحمداللہ بے لوث نعتِ خوانی کرتا ہوں۔پاکستانی ٹیلی ویژن اور دیگر نجی ٹیلی ویژنز پر بھی نعت پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کر چکا ہوں۔انشاء اللہ نعت خوانی ایک مشن ہے جسے مرتے دم تک جاری رکھوں گا۔وہ ایکسیلنٹ سکول محمدی ٹاؤن عارف والا میں منعقدہ محفل نعت میں نعت پڑھنے کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نعت کا شوق بچپن سے ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میری ماں کی دعا ؤں کے طفیل ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی مدح سرائی میری مغفرت کا سامان ہے۔اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog